اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کے شہر زاریا میں یوم القدس کے موقع پر ہوئے خونی واقعہ جس میں نائجیریا کے رہبر اور اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل کونسل کے رکن شیخ زکزاکی کے تین بیٹوں سمیت ۳۳ افراد کو شہید کر دیا گیا کے بعد حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ نے ایک پیغام ارسال کر کے شیخ زکزاکی کو تسلیت پیش کی ہے۔
سید حسن نصر اللہ کے پیغام میں شیخ زکزاکی اور زاریا کے دیگر داغدیدہ شیعوں کو تسلیت پیش کئے جانے کے بعد کہا گیا ہے کہ ہم ان شریف انسانوں کی شہادت کی آپ کو مبارک باد کہتے ہیں جنہوں نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کے استحکام کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
سید حسن نصر اللہ کے پیغام میں مزید آیا ہے کہ ایک رہبر کے لیے یہ چیز باعث افتخار ہے کہ اس کے بیٹے ایسے واقعے کے شہداء کی صف میں شامل ہیں اور ممکن ہے یہ واقعہ ان برکتوں کے آغاز کا سبب بنے جو اللہ تعالی نے اس قوم اور ان شہیدوں کے اہل خانہ کے لیے مقدر کر رکھی ہیں۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سراسر ظلم اور بربریت کی عکاسی کرتا ہے اور اس کے عاملین کو ان کے کیفر کردار تک پہچانا ضروری ہے نائجیریا کی حکومت کو ایسے واقعات پر شدت سے روک تھام لگانا چاہیے۔
واضح رہے کہ نائجیریا کے زاریا میں عالمی یوم القدس کے موقع پر حکومتی کارندوں نے شیعوں کی جانب سے نکالی گئی ریلی پر حملہ کر کے ۳۳ شیعوں کو شہید کر دیا جن میں اس ملک کے رہبر حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی کے تین بیٹے بھی شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲